سانحہ شکارپور کے گرفتار ملزمان کے دہشتگردی کے واقعات کے سلسلے میں بھی اہم انکشافات

منگل 3 مارچ 2015 08:36

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)شکارپو ر سانحہ کے گرفتار ملزمان نے شکارپور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے سلسلے میں بھی اہم انکشافات کئے ہیں، جن میں سابق ایم این اے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی پر خود کش حملہ اور گدی نشین سید حاجن شاہ ماڑی والے پر بم دھماکے سے جاں بحق کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی پر عبدالحکیم عرف ابوبکر جس کا اصل نام پیر بخش ولد فرید خان پندرانی بروہی تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایس ایس پی شکارپور ثاقب اسماعیل میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وفاقی حساس ادرے CTDCسندھ اور شکارپور کی ضلعی پولیس کی ٹیم نے شکارپور کے مرکزی امام بارگا ہ کے ملزمان سے شکارپور میں ہونے والے دیگر دہشتگردی کے واقعات کے سلسلے میں تفتیش کی تو ملزم خلیل عرف سکندر عرف اصغر نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کردہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ۔

(جاری ہے)

(1) حاجن شاہ ماڑی والے پر بم بلاسٹ کرکہ شہید کرنے میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھوں کے ساتھ تین کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مادہ رکھ کر موبائل فون کے ذریعے دھماکہ کیا جس میں درگاھ ماڑی شریف کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت چار افراد شہید ہوئے ۔ 2 سابق ایم این اے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی پر ہونے والا خود کش حملہ آور کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالحکیم عرف ابوبکر کا اصل نام پیر بخش ولد فرید خان ذات پندرانی بروہی ہے ، جوکے خودکش امام بارگاھ شکارپور کے مفرور ملزم عبدالحفیظ عرف علی شیر بروہی کا چھوٹہ بھائی تھا ایس ایس پی ثاقب اسماعیل میمن نے مزید بتایا کہ شکارپور میں موجودہ دہشتگردوں کے سیٹ اپ کا مکمل پتہ چل گیا ہے ملزمان کا تعلق استاد اسلم پنجابی طالبان گروپ سے ہے ، اس گروپ کے کئی ملزمان 2011 میں سندھ کے مختلف شہروں سے گرفتار ہوچکے ہیں ، ملزمان کے دیگر ساتھوں نے عبدالحفیظ عرف علی شیر ولد فرید خان جو کہ عبدالخالق پندرانی گوٹھ شکارپور کا رہائشی ہے ، عبدالمنان عرف ضمیر معرفانی ولد صدر الدین کا پتہ گوٹھ صدر الدین ڈاک خانہ جاگن شکارپور ہے ، جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی اسماعیل اور عبدالباری دیگر مقدمات میں پہلے سے ہی گرفتار ہیں ، گرفتار ملزمان نے اندرون سندھ و بلوچستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات کا انکشاف کیا ہے جس کی تائید و تصدیق کی جارہی ہے ، یاد رہے کہ 27-02-2015 پر ہونے والے پریس کانفرس میں ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ خلیل احمد ذہری عرف اصغر عرف سکندر جوکہ ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی ہے اور دوسرا غلام رسول بروہی عرف منیر جوکہ گوٹھ حاجی خان خواستی شکارپور کا رہائشی ہے ان دونوں کو مرکزی امام بارگاھ پر خود حملہ آور کے سہولت کار کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں شکارپور پولیس مختلف مقامات پر مفرورملزمان کے گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔