سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہریوں پر گولیاں چلانے والے پولیس افسران کو پیش کرنے کی ہدایت

منگل 3 مارچ 2015 08:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے جیل حکام کو نوٹس جاری کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہریوں پر گولیاں چلانے والے پولیس افسران کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

سانحہ میں گرفتار پولیس ملازمین میں سابق ایس ایچ او سبزاہ زار انسپکٹر شیخ عامر سلیم ، ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر حافظ اطہر محمود اور دو ایلیٹ کمانڈو نوید اور خرم رفیق شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت کے حکم پر جیل بھجوا یا تھا۔

متعلقہ عنوان :