حالیہ سلسلہ مزید24گھنٹے جاری رہنے کا امکان،سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

منگل 3 مارچ 2015 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)پاکستان میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید24گھنٹے جاری رہنے کا امکان،سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹوں تک جاری رہے گا جبکہ پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 101ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں76ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اس کے ساتھ ساتھ لاہور ڈویژن،خیبرپختونخوا اور سندھ کے بعض مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ میدانی علاقوں میں رک جائے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ آئندہ72گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور کے پی کے میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے اور آئندہ2ہفتوں میں موجودہ سپیل کی طرز پر مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ پہاڑو ں پر برفباری کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :