میٹرو بس پروجیکٹ 23 مارچ تک آپریشینل نہیں ہو سکتا‘ بس سٹیشنز سمیت کئی مراحل کی تعمیر ابھی باقی ہے‘ ماہرین کی رپورٹ

منگل 3 مارچ 2015 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء) میٹرو بس پروجیکٹ کے 23 مارچ تک آپریشنل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ بس سٹیشنز کے لئے ڈیزائن سمیت ابھی کئی مراحل تعمیر ہونا باقی ہیں۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میٹروبس پروجیکٹ کی تکمیل کی نئی دیڈ لائن 10 مارچ ہے تاہم کوئی بھی بس سٹیشن اس تاریخ تک مکمل ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ کنسلٹنٹ نے ابھی تک کام مکمل نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک کنٹریکٹر نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ زمینی کام کو ختم کرنے اور عمارت و ساخت کھڑی کرنے میں وقت لگتا ہے۔ اس کے علاوہ لفٹس اور الیویٹرز کو بھی نصب کرنا باقی ہے۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ انجینئر کا کہنا ہے کہ جب مزدور کام میں مصروف ہوں تو بسیں مسافروں کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کر سکتیں اور مارچ کے آخر تک بھی صدر راولپنڈی سے اسلام آباد سیکرٹریٹ تک 24 بس سٹیشن مکمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بس سٹیشن مکمل ہونے کے بعد نگرانی کا نطام اور کیمرے نصب کئے جانے باقی ہیں۔ پروجیکٹ کے چیئرمین حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 127 دن کے دھرنے کے باعث یہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا ہے

متعلقہ عنوان :