این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے امین فہیم کے خلاف دائر درخواست مسترد، امین فہیم کامیاب قرار دیئے گئے

منگل 3 مارچ 2015 09:16

جامشورو / کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء) این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پی پی پی رہنماء امین فہیم کے خلاف دائر کی گئی فنگشنل لیگ کے رہنماء عبدالرزاق کی درخواست مسترد امین فہیم کامیاب قرار دیئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز فنگشنل لیگ رہنماء عبدالرزاق کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے جسے الیکشن ٹربیونلز نے خارج کرتے ہوئے پی پی پی رہنماء مخدوم امین فہیم کو کامیاب قرار دیا ہے۔ فنگشنل لیگ کے رہنماء عبدالرزاق نے امین فہیم کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :