ووٹوں کی تصدیق کے فیصلہ کے خلاف سردار یوسف کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی،این اے 20 مانسہرہ کے ووٹوں کی تصدیق ہونے کا امکان

منگل 3 مارچ 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے ووٹوں کی تصدیق کے بارے میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف وزیر مذہبی امور کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر انتخابی ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 20 مانسہرہ ون کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان کی درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل کے بعد اسے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ٹربیونل نے عبوری فیصلہ دیا ہے حتمی طور پر نہیں اس لئے اس فیصلہ کے خلاف درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے درخواست خارج کر دی جس کے بعد توقع ہے کہ حلقہ این اے 20 کے ووٹوں کی تصدیق کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :