سرگودھا میں اپنی بچی کو قتل کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا ، ملزمہ کا شوہر پہلے ..
تازہ ترین : 1
سرگودھا میں اپنی بچی کو قتل کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا ، ملزمہ کا ..

سرگودھا میں اپنی بچی کو قتل کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا ، ملزمہ کا شوہر پہلے ہی ڈکیتی کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) سرگودھا کی سیشن جج عدالت نے اپنی بچی کے قتل کی مجرم خاتون کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سرگودھا کے گاؤں 82 شمالی میں سائرہ نامی خاتون نے گذشتہ سال اگست میں ناجائز بچی کو جنم دیا، 10 دن بعد سائرہ نے بدنامی کے خوف سے اپنی بچی کو ہتھوڑی کے وار سے قتل کر کے گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزمہ کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی، ملزمہ کا شوہر پہلے ہی ڈکیتی کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے۔

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 08:26:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں