کراچی: دہشتگردی کے مقدمات کو روزانہ کی بنیادوں پر سناجائے گا ،ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے پچاس مقدمات چن لیے گئے، عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ، پانچ مقدمات کی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت سماعت کی جائے گی،ذرائع

پیر 2 مارچ 2015 08:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء ) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں دہشتگردی کے مقدمات کو روزانہ کی بنیادوں پر سناجائے گا۔ ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے پچاس مقدمات چن لیے گئے ہیں۔بم دھماکوں اور دہشتگرد حملوں سے متعلق پچاس مقدمات کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کی دس انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ، پانچ مقدمات کی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت سماعت کی جائے گی۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ، انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری خزانہ اور کراچی پولیس کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔ابتدائی طور پر سندھ میں التوا کے شکار ڈھائی ہزار سے زائد مقدمات میں سے دو سو مقدمات کو ترجیحی بنیاد پر نمٹایا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی حکام کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز سمیت پراسیکیورٹر، گواہوں اور تفتیشی افسران کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :