عمران خان ہرجانے کے دعوے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے غیرقانونی مراعات لینے کے شواہد ماتحت عدالت میں جمع کروائینگے

پیر 2 مارچ 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہرجانے کے دعوے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے غیرقانونی مراعات لینے کے شواہد ماتحت عدالت میں جمع کروائیں گے‘ سینٹ میں جمع کروائے گئے جواب کو بھی اس جواب کا حصہ بنایا جائے گا‘ شواہد عمران خان نے بابر اعوان کے حوالے کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گرد عمران خان نے گھیرا اور بھی تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کیخلاف مراعات‘ گاڑی کے استعمال کے معاملے کو بھی دعوت کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے معاملات عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کو بتادئیے ہیں۔ رواں ہفتے یہ معاملہ بھی جواب کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔