زمین تو زمین اب چوروں نے خلا میں بھی سرگرمیاں شروع کر دیں،سیاروں اور چاند کا رقبہ فروخت کرنے والی کمپنیاں اربوں ڈالرز کما نے میں مصروف

پیر 2 مارچ 2015 08:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) زمین تو زمین اب چوروں نے خلا میں بھی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ سیاروں اور چاند کا رقبہ فروخت کرنے والی کمپنیاں اربوں ڈالرز کما رہی ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ناسا نے مریخ کی سطح پر انسانوں کو بھیجنے کے لئے 2030ء کی دہائی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب 45 یا اس سے زائد دن سرخ سیاروں پر دن گزارنے والوں کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

1967ء میں اقوام متحدہ کے بالائی خلائی امور کے ادارے نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا کہ کوئی ملک یا حکومت چاند اور سیاروں سمیت خلاء میں کسی بھی جگہ پر منافع کے حصول یا ہتھیاروں کی تنصیب کے لئے خود مختاری کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔ لوگ اب صرف معلومات فروخت کر کے ڈالرز کما رہے ہیں۔