نئی دہلی‘ سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زائدہوگئی،بیمار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے‘ بھارتی وزارت صحت

پیر 2 مارچ 2015 08:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء)بھارت میں سوائن فلو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ مرنے والوں کی تعدا 1041ہوگئی ہے، بالی وڈ اداکارہ سونم کپور سمیت 19ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں سوائن فلو کے باعث مزید چھتیس افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بالی وڈ اداکارہ سونم کپور بھی سوائن فلو کے وائرس سے متاثر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے جاری اعداد و شمار میں کہا ہے کہ بیمار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اقدامات کے باوجود سوائن فلو تیزی سے پھیل رہاہے۔اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی طبیعت سوائن فلو کے باعث مزید بگڑ گئی۔انہیں راج کوٹ شہر سے ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔