بغداد‘ مختلف بم دھماکوں میں 19افراد جاں بحق، متعدد زخمی، بغداد بم دھماکوں سے لرز ..
تازہ ترین : 1

بغداد‘ مختلف بم دھماکوں میں 19افراد جاں بحق، متعدد زخمی، بغداد بم دھماکوں سے لرز اٹھا

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء ) شمالی علاقے بلد رز میں مصروف مارکیٹ کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ پہلے دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد اسی جگہ دوسرا دھماکہ ہوا جس سے گیارہ افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہو گئے۔ سمارا کے قریب چیک پوسٹ پرہونے والے دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ سمارا اور ارد گرد کے علاقے میں گزشتہ سال سے داعش کے جنگجووٴں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 08:38:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں