ترکی مصر میں اپنی مداخلت بند کر ے ،مصری صدر ، مصر با رے سعودی عرب کا کردار قابل ستا ئش ہے ،عرب دنیا کو قاہرہ اور ریاض میں باہمی ربط کی ضرورت ہے‘ عبدالفتاح السیسی

پیر 2 مارچ 2015 08:34

قاہر ہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصری عوام نے کالعدم اخوان المسلمون کی واپسی کی مخالفت کی۔ قاہرہ کا استحکام خلیجی خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔'العربیہ' نیوز کو خصوصی انٹرویو میں سیسی نے ترکی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کو مصر میں اپنی مداخلت روکنا ہو گی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کو قاہرہ اور ریاض میں باہمی ربط کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے موقف کو سراہتے ہوئے اسے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی پیش رفت قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں عبدالفتاح السیسی نے خطے کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے متحدہ عرب فورس کی ضرورت پر زور دیا۔شام سے متعلق سوال پر مصری صدر نے کہا کہ جنگ سے تباہ حال ملک میں پیدا ہونے والے تنازعات کو فوجی طریقوں کے بجائے سیاسی عمل کے ذریعے ختم کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :