پاکستانی نژاد امریکی کاقتل :ملوث سفید فام پرالزام عائد ، میک کولم نے لوئی ول کی انٹراسٹیٹ سیونٹی ون شاہراہ پر مختاراحمدکواس وقت فائرنگ کانشانہ بنایا جب وہ اپنی بیٹی کواسکول چھوڑکرلوٹ رہاتھا

پیر 2 مارچ 2015 08:34

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء)امریکی ریاست کینٹکی میں پاکستانی نژاد امریکی کوقتل کرنے میں ملوث سفید فام شخص پرباقاعدہ الزام عائدکردیاگیا ہے۔ مختاراحمدکے قاتل کادعویٰ ہے کہ وہ امریکی بحریہ کاسابق ملازم ہے۔امریکامیں سفیدفام مک کولم کے ہا تھوں پاکستانی نژاد مختاراحمد کے قتل کومسلم کمیونٹی مذہبی منافرت کاواقعہ قراردے رہی ہے اورشدیدصدمے سے دوچارہے۔

(جاری ہے)

43 برس کے میک کولم پرالزام ہے کہ اس نے لوئی ول کی انٹراسٹیٹ سیونٹی ون شاہ راہ پر مختاراحمدکواس وقت فائرنگ کانشانہ بنایا جب وہ علیحدہ لین میں اپنی بیٹی کواسکول چھوڑکرلوٹ رہاتھا۔ اچانک حملے کانشانہ 41برس کامختارموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے اس واقعہ کے بعد فرارملزم کو3 گھنٹے ہی میں گرفتارکرلیاتاہم دعویٰ کیا ہے کہ 3 کمسنوں کے والدمختاراحمد کامک کولم سے کوئی تعلق نہیں تھااوریہ واقعہ سڑک پربظاہر اشتعال انگیزی کانتیجہ ہے۔

تاہم عینی شاہدین کاکہناہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑانہیں ہواتھا۔اورمک کولم ایک برس پہلے بھی بھاری اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتارکیاجاچکاتھا۔مختار احمد کئی برسوں سے امریکا میں مقیم تھے اور اپنے بھائی کے ساتھ گروسری اسٹور چلا رہے تھے اورانتہائی پرامن اندازسے زندگی گزاررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :