پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے دوسری مرتبہ بھارتی شہریت کیلئے درخواست دیدی
تازہ ترین : 1

پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے دوسری مرتبہ بھارتی شہریت کیلئے درخواست دیدی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے دوسری مرتبہ بھارتی شہریت کیلئے درخواست دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے دوبارہ درخواست دیدی ہے ۔2 سال قبل عدنان سمیع نے بھارتی شہریت کیلئے درخواست دی تھی جو مسترد کردی گئی ۔وزارت داخلہ کے غیر ملکی ڈویژن میں جمع کرائی ہے ۔

سرکاری حکام کا کہناہے عدنان سمیع کی درخواست زیر غور ہے ۔گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے پوچھا تھا کہ عدنان سمیع کو بھارتی شہریت دی جاسکتی ہے یا نہیں ِ؟ لیکن بھارتی وزارت قانون نے یہ کہہ کر درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا تھا کہ سیٹزن شپ ایکٹ کے تحت بھارتی شہریت دینے کااختیار وزارت داخلہ کو ہے ۔

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 09:30:03

اپنی رائے کا اظہار کریں