کالعدم تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طور پر ہوائی اڈوں اور چھاؤنیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف،تمام ایئر بیس،ہوائی اڈوں،اور چھاؤنیوں کی جانب جانیوالے راستوں پرسینئر پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 09:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء)حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو ارسال ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طارق گیدڑ ،لشکر اسلام، تحریک طالبان سوات سمیت مختلف کالعدم تنظیمیں مشترکہ طور پر پاکستان کے مختلف ایئر بیس‘ ہوائی اڈوں اور فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیدیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ تمام ایئر بیس،ہوائی اڈوں،اور چھاؤنیوں کی جانب جانیوالے راستوں پر پولیس کی نفری بھی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

مصحف علی میر ایئر بیس،فوجی چھاؤنی،ایم ایم عالم ایئر بیس میانوالی اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :