سبی میں ایف سی اور دہشت گردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک ایف سی اہلکار شہید

پیر 2 مارچ 2015 09:10

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) سبی کے علاقے میں ایف سی اور دہشت گردوں میں فائرنگ‘ 2 دہشتگرد ہلاک ایک زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

میدیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سبی کے علاقے لہڑی میں ایف سی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

جبکہ دیگر دہشت گردوں کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایف سی حکام کے مطابق لہڑی کے علاقے میں ایف سی نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار ہے جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک اہلکار بھی شہید ہوا ہے۔ زخمی دہشت گرد کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی امداد کے بعد تفتیش کے لئے جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :