بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے،خواجہ آصف ، مذاکرات جاری رکھنے ..
تازہ ترین : 1
بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے،خواجہ آصف ، مذاکرات ..

بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے،خواجہ آصف ، مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ورکنگ باوٴنڈری کا ٹمپریچر کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے،وزیر دفاع کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں چار ارب ڈالر کا اضافہ اس کا جنگی جنون کا ثبوت ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت ورکنگ باوٴنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، مگر مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ورکنگ باوٴنڈری کا ٹمپریچر کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ چھ ماہ میں بھارت نے تعلقات کی بہتری کیلئے کوئی مخلصانہ قدم نہیں اٹھایا، بھارت امن کو فروغ دینا ہی نہیں چاہتا۔

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 08:58:02

اپنی رائے کا اظہار کریں