22 ویں آئینی ترمیم ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی‘ پیپلزپارٹی اچھے اقدامات پر حکومت کی حمایت کرے‘ مستحکم جمہوریت کیلئے ترمیم اہم سنگ میل ثابت ہوگی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان

پیر 2 مارچ 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 22 ویں آئینی ترمیم ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی‘ پیپلزپارٹی اچھے اقدامات پر حکومت کی حمایت کرے‘ مستحکم جمہوریت کیلئے ترمیم اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا بعدازاں اپنے ایک بیان عمران خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاستدانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے۔ بائیسویں آئینی ترمیم ہارس ٹریڈنگ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ پیپلزپارٹی اچھے اقدام پر حکومت کی حمایت کرے۔ مستحکم جمہوریت کیلئے بائیسویں ترمیم اہم سنگل میل ثابت ہوگی۔