پاکستانی ٹیم ضرور ٹورنامنٹ میں واپس آئے گی،باکسرعامرخان، کرکٹ ورلڈ کپ بہت ٹف ایونٹ ہے،ورلڈ کپ کی بدولت کرکٹ کا بخار عروج پر ہے، دیگر کھیلوں کے چیمپئنز کی نظریں بھی کرکٹ پر جمی ہیں،اکسنگ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہوں،نئے باکسرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، چھ ماہ میں ان کی اکیڈمی کام شروع کر دے گی،میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 مارچ 2015 08:53

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) باکسنگ کی دنیا میں دھوم مچانے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کہتے ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ بہت ٹف ایونٹ ہے۔ پاکستانی ٹیم ضرور کم بیک کرے گی، باکسنگ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ورلڈ کپ کی بدولت کرکٹ کا بخار عروج پر ہے، دیگر کھیلوں کے چیمپئنز کی نظریں بھی کرکٹ پر جمی ہیں۔

(جاری ہے)

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ بہت مشکل ایونٹ ہے، پاکستانی ٹیم اگلے میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر جیتے گی۔

دبئی کے اسپورٹس سٹی میں عامر خان نے پاک بھارت کک باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ ایونٹ میں سات مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔ بھارت نے ایک کے مقابلے میں چھ فائٹ سے ایونٹ جیت لیا۔ میڈیا سے کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ نئے باکسرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ عامر خان نے پاکستانی باکسرز کو یہ نوید بھی سنائی کہ وہ جلد پاکستان کا پھر دورہ کریں گے۔ باکسنگ کا ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔ چھ ماہ میں ان کی اکیڈمی کام شروع کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :