تھر پارکر،غذائی قلت سے بیمار 6 بچے جان کی بازی ہارگئے،تعداد37 ہوگئی ،جاں بحق ہونے ..
تازہ ترین : 1

تھر پارکر،غذائی قلت سے بیمار 6 بچے جان کی بازی ہارگئے،تعداد37 ہوگئی ،جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں5 سے 12 سال تک ہیں،زیر علاج چند بچوں کی حالت ابھی بھی نازک ہے ،تھرپارکرہسپتال انتظامیہ

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)تھرپارکر اور ڈیبلو میں غذائی قلت کا شکار بیمار 6 بچے جان کی بازی ہارگئے،رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد37 ہوگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار ہونے والے5 بچے جو گزشتہ 2 ماہ سے زیر علاج تھے جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیپلو کے نواح ایک بچہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد37 ہو گئی ۔ تھرپارکر ہسپتال انتظامیہ نے غذائی قلت کا شکار 6 بچوں کی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال تک ہیں اورابھی بھی سینکڑوں کی تعداد میں غذائی قلت کا شکار بیمار بچے زیر علاج ہیں جن میں متعدد بچوں کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ایک ماہ پہلے تھرپارکرمیں غذائی قلت کا شکار ہونے والے اموات پر 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی ،تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا تھرپارکر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی اموات غذائی قلت سے ہوئی یا بیماری کی وجہ سے ہوئی تاہم کمیٹی نے ابھی تک اپنی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے نہیں کی

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 09:08:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں