تحریک انصاف کا افتخار چوہدری کو مراعات پر شاہانہ اخراجات پر حیرت کا اظہار،سابق ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف کا افتخار چوہدری کو مراعات پر شاہانہ اخراجات پر حیرت کا اظہار،سابق چیف جسٹس کی جانب سے مرسڈیز بینز کار کی مرمت کیلئے 33لاکھ کا بل بھیجا گیا ،ان کا پہلے سے دستیاب قابل ذکر مراعات کیساتھ سہولیات کا تقاضا انتہائی شرمناک ہے،ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے حکومت کی جانب سے افتخار محمد چوہدری کو بطور سابق چیف جسٹس آف پاکستان دستیاب مراعات کے علاوہ 6000 CCبلٹ پروف کار کی دیکھ بھال اور ایندھن پر اٹھنے والے شاہانہ اخراجات کی فراہمی پر انتہائی حیرت کا اظہار کیاہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ایسے میں جب پورے ملک کواقتصادی مشکلات کا سامنا ہے، سابق چیف جسٹس کی جانب سے پہلے سے دستیاب قابل ذکر مراعات کے ساتھ سہولیات کا تقاضا انتہائی شرمناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کی جانب سے مرسڈیز بینز کار کی مرمت کیلئے 33لاکھ کا بل بھیجا گیا جبکہ ایندھن کی مد میں 4689لیٹر پٹرول کی قیمت وصول کی گئی۔ حکومت سے سابق چیف جسٹس کو فراہم کی جانے والی ان غیر معمولی مراعات کے جواز کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا افتخار چوہدری کو مئی 2013کے انتخابات میں خصوصی خدمات سرانجام دینے پر خاص طور پر نوازا جا رہا ہے؟

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 09:08:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں