فیصل آباد،شہریوں کو دھوکہ دینے پرسٹیج ڈرامہ کا پروڈیوسر گرفتار ،مقدمہ درج

اتوار 1 مارچ 2015 09:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)شہریوں کو دھوکہ دینے پرسٹیج ڈرامہ کا پروڈیوسر گرفتار ،مقدمہ درج ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم سٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسر الطاف پرندہ الزام ہے کہ اس نے سٹیج ڈرامہ کاسٹ میں جن فنکاروں کی شمولیت کی پبلسٹی کی وہ ڈرامے میں پرفارم نہیں کر رہے ہیں اور نہ اس نے سینسر ریہرسل دکھائی ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ پروڈیوسر نے سٹیج ڈرامے کے اشتہارات میں نامور فنکاروں امان الله ‘طاہر انجم اور نواز انجم کے نام مشتہر کئے لیکن وہ ڈرامے میں پرفارم نہیں کر رہے ہیں ۔

جس پر سٹیج ڈرامے کے شایقین کے احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے چھاپہ مار ناز تھیڑ میں جاری سٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسر الطاف پرندہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کرا دیا ہے

متعلقہ عنوان :