بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی فلائٹ اڑھائی گھنٹے لیٹ،مسافروں کا شدید احتجاج، نعرے بازی ، انتظامیہ اور مسافروں کے مابین شدید ہنگامہ آرائی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

اتوار 1 مارچ 2015 08:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) اسلام آبا د کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی فلائٹ اڑھائی گھنٹے لیٹ ہونے پر مسافروں کا شدید احتجاج‘ نجی ائیر لائن کے خلاف شدید نعرے بازی کے بعد انتظامیہ اور مسافروں کے مابین شدید ہنگامہ آرائی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ‘ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نجی ائیر لائن کی انتظامیہ نے متبادل طیارے کے ذریعے اڑھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد مسافروں کو کراچی روانہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاہین ائیر لائن کی پرواز این ایل 126 نے سات بجے کراچی کیلئے روزانہ ہونا تھا لیکن انتطامیہ کی طرف سے سات بجے سے لے کر سوا نو بجے تک پرواز کی تاخیر کے متعلق بتایا جاتا رہا جس پر مسافروں نے نجی ائیر لائن کے خلاف شدید احتجاج شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین کو شور کرنے اور نعرے بازی کرنے سے روکا گیا جس پر مشتعل مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین ہاتھا پائی بھی شروع ہوگئی تاہم بعد میں ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے مسافروں کو روانہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد معاملے کو ختم کرایا اس طرح آدھا گھنٹے سے زائد تک اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

بعد ازاں ساڑھے نو بجے شاہین ائیر لائن کی انتظامیہ متبادل طیارے کے ذریعے مسافروں کو کراچی روانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :