قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں فوجی عدالت قائم ،غیر ملکی خفیہ ادارے کیلئے کام کرنے والے 3 ملزمان کے مقدمات سمیت 53 کیسز بھجوادیئے گئے

اتوار 1 مارچ 2015 08:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں ایک فوجی عدالت قائم غیر ملکی خفیہ ادارے کیلئے کام کرنے والے 3 ملزمان کے مقدمات سمیت 53 کیسز بھجوادیئے گئے ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت صوبہ میں ایک فوجی عدالت قائم کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے فوجی عدالت میں بلوچستان محکمہ داخلہ کی جانب سے فوجی عدالت کو 53 کیسز ارسال کر دیئے گئے جن میں غیرملکی خفیہ ادارے کیلئے کام کرنے والے گرفتار 3 ملزمان کے مقدمات بھی شامل ہیں دوسری جانب بلوچستان حکومت نے کاؤنٹر ٹریریزم فورسز کیلئے ایک ہیلی کاپٹر خریدانے کا فیصلہ کیا گیا ہے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کاؤنٹر ٹریریزم فورسز کو جدید ہتھیاروں اور سہولیات سے لیس کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :