جماعت اسلامی 2018 کے انتخابات میں عوامی طاقت قوت بن کر ابھرے گی، سراج الحق،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور استحصال نہ ہو ،امیر جماعت اسلامی کا حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب

اتوار 1 مارچ 2015 08:58

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بڑی عوامی قوت بن کر ابھرے گی۔ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور استحصال نہ ہو۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک سے استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں اسلامی تحریک کی کامیابی دنیا بھر میں اسلام کی نشاتہ ثانیہ کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین تک جماعت کی دعوت پہنچ جائے۔ تو ملک میں اسلامی انقلاب برپا ہوجائے گا۔ عالمی اسلامی تحریکیں جماعت اسلامی کو مدر آرگنائزیشن مانتی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اکاون فیصد خواتین ملک میں اسلامی نظام کے غلبہ کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ۔