کینیڈا، بمباڈئیر کے سب سے بڑے مسافر بردار جیٹ طیارے سی ایس 300کی پہلی آزمائشی پرواز

اتوار 1 مارچ 2015 09:25

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)کینیڈا کے مینوفیکچرر بمباڈئیر کے سب سے بڑے مسافر بردار جیٹ طیارے سی ایس 300نے طویل تاخیر اور ڈویلپمنٹ پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد گزشتہ روز اپنی پہلی آزمائشی پرواز کی۔مونٹریال کے میرابیل ائیرپورٹ سے پہلی پرواز قریباً5گھنٹے تک جاری رہی،یہ پرواز قبل ازیں خراب موسم کی وجہ سے ایک دن کیلئے مؤخر کردی گئی تھی۔

یہ طیارہ جس میں 160تک مسافر سوار ہوسکتے ہیں،بمباڈائر کے سی سیریز کے درمیانے سائز کے جیٹ لائنر پروگرام کا دوسرا ہے،اس طرح اس نے ائیربس اور بوئنگ کی برتری والی مارکیٹ میں داخلہ ڈال دیا ہے۔چھوٹے 110-125نشستوں والے سی ایس 100نے اپنی پہلی پروازستمبر2013ء میں کی،اس طیارے کی پہلی پرواز متعدد تاخیروں اور دو بلین کینیڈین ڈالر کی لاگت کے بعد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے کمپنی کے حصص کی قدر گھٹ گئی اور 12فروری کو اس کے چیف ایگزیکٹو کی روانگی عمل میں آئی۔بمباڈائر کو اب تک دو ماڈلوں کیلئے 245مستحکم آرڈر ملے ہیں،ان میں سے دو تہائی آرڈر بڑے سی ایس300کیلئے ہیں۔کمپنی کو اندازہ ہے کہ درمیانے سائز کے مسافر بردار طیارے کی مانگ آئندہ 20برسوں میں 7000تک پہنچ جائے گی اور اسے توقع ہے کہ وہ اپنے لائٹ ویٹ ایندھن کی بچت والے طیاروں کے ساتھ مارکیٹ کے 50فیصد حصے پر چھا جائے گی،اس سے قبل کہ خریداروں میں سعودی عرب کی القحطانی ایوی ایشن کمپنی،ائیربارٹک،لفتھانسا اور ری پبلک ائیرویز ہیں۔توقع ہے کہ سی سیریز کے پہلے طیارے کی ڈلیوری سال رواں کے آخر میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :