یمن میں ڈرون حملہ ، تین جنگجو ہلاک

اتوار 1 مارچ 2015 09:24

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)یمن میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے تین مشتبہ جنگجو مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس علاقے میں یہ حملہ ہوا ہے، وہاں امریکی ڈرون طیارے کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبہ شبوہ کے علاقے بیجاں میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں یہ مشتبہ جنگجو سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں جنگجووٴں کی لاشیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :