نیمسوف قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، روسی صدر

اتوار 1 مارچ 2015 09:15

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے عہد کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بوریس نیمسوف کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے اس قتل کا الزام اپنے مخالفین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں عالمی برداری نے پوٹن کے ناقد نیمسوف کے قتل کی شدید مذمت کی تھی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اسے ’ایک بہیمانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے ماسکو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کی آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کروائی جائے۔ متعدد یورپی رہنماوٴں کے ساتھ ساتھ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے بھی اس قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔