رواں سال شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی شمولیت پر بھی غور ہو گا‘ روسی وزیر خارجہ

اتوار 1 مارچ 2015 09:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ سنگھائی تعاون تنظیم کا اگلا اجلاس روان سال جولائی میں روس میں منعقد ہو گا اور اس اجلاس میں پاکستان بھارت اور ایران کو بھی تنظیم میں شامل کرنے پر غور ہو گا۔

(جاری ہے)

ماسکو میں ڈپلومیٹک اکیڈمی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں تنظیم کو مزید مضبوط بنانے پر غور ہو گا اور اس کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ایران اور بھارت کی طرف سے ارسال درخواستوں پر بھی غور کریں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت تنظیم میں ایران پاکستان منگولیا اور بھارت کو آبزرور کی حیثیت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :