برفانی تودے سے متاثرہ افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دو جہازوں پرمشتمل امدادی ..
تازہ ترین : 1

برفانی تودے سے متاثرہ افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دو جہازوں پرمشتمل امدادی سامان افغانستان روانہ کردیا گیا ؛آئی ایس پی آر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دو جہازوں پر امدادی سامان افغانستان روانہ کردیا گیا ہے جو وہاں برفانی تودے گرنے سے متاثر ہونے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر ہفتہ کو نور خان ایئر بیس سے روانہ کئے گئے جو پنج شیر میں برفانی تودوں سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ امدادی سامان میں خیمے‘ کمبل‘ چولہے‘ چاول سمیت کھانے پینے کا دیگر سامان اور ادویات شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سامان افغان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بھیجا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 09:40:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں