بھارت نے کسی دہست گردی کے بہانے چڑھائی کی تو خطے میں ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے‘ دو امریکی ماہرین کا سینیٹ پینل میں انتباہ،امریکہ سے علاقے میں ہتھیراوں کے تنوازن کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اتوار 1 مارچ 2015 09:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء) دو امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر چڑھائی کی تو دنیا کے انتہائی گنجان آباد خطے میں ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے امریکہ علاقے مین توازن برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرے۔ جنوبی ایشیائی امور کے ماہرین جارج پرکووچر اور ایشلے ٹیلس نے سینیٹ کے یاک پینل کو بریدنگ کے دوران بتایا کہ سینیٹ اور کانگریس کے کئی اجلاسوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور تھنک ٹینک کے م اہرین پر زور دیا کہ وہ بھی حقائق کو مدنطر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔ ماہرین نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے کسی بھی حملے کے جواب م یں بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے سے پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کر سکتاہے ۔ پرکووچر نے کہا کہ جنوبی ایشیا وہ خطہ ہے جہاں کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار استعمال ہوسکتے ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان عیر معمولی دوڑ جاری ہے مسٹر ٹیلس نے کہا کہ امریکہ کو علاقے میں فوجی توازن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے تاہم اس حوالے سے امریکہ کی صلاحیت انتہائی محدود معلوم ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :