سکھر،سانحہ شکارپور امام بارگاہ کے ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد گرفتار، دہشت گردوں دھرنے کے شرکاء پر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس

ہفتہ 28 فروری 2015 09:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء)سانحہ شکارپور امام بارگاہ کے ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد گرفتار دہشت گردوں نے دھرنے کے شرکاء پر حملہ کرنا چاہتے تھے پولیس تفصیلات کے مطابق سانحہ شکارپور امام بارگاہ معلی پر خود کش حملہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت پولیس نے شکارپور میں کاروائی کرکے ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران دہشت گرد خلیل احمد اور سرور بروہی کو گرفتار کیا گیا ہے دہشت گردوں کو تعلق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے ہے امام بارگاہ پر حملہ سے قبل ایک ہفتے سے شکارپور کے خواستی بروہی محلہ میں رہائش پذیر تھے دہشت گرد سانحہ کے خلاف احتجاج کرنے والے دھرنے کے شرکاء پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم موقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکے گرفتار دہشت گردوں سے پو چھ گچھ جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے واضح رہے کہ رواں ماہ شکارپور میں دہشت گردوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لکھی در کی امام بارگاہ پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں ساٹھ سے زائد نمازی شہید ہو گئے تھے پولیس کی جانب سے سانحہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔