کراچی ، فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں اہلسنت و الجماعت کے کارکن سمیت 4افراد قتل

ہفتہ 28 فروری 2015 08:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء)کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں اہلسنت و الجماعت کے کارکن سمیت 4افرادکو قتل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر جوہر کمپلیکس کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت قاری یاسر کے نام سے ہوئی ہے ۔

اہلسنت و الجماعت کے ترجمان کے مطابق مقتول ان کا کارکن تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلسنت والجامعت کے کارکنان کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی تھی ۔مومن آباد تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن غوثیہ چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان نے انتہائی قریب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت سید حیدرعلی زیدی اورسلیم کے نام سے ہوئی۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات کے قریب جھاڑیوں سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :