نیشنل جوڈیشل کمیشن نے 6 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش

ہفتہ 28 فروری 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) اعلی عدلیہ میں ججز کے تقرر نیشنل جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ 2‘ لاہور ہائیکورٹ 4 ججز کو مستقل‘ 6 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش جبکہ لاہور کے چار ایڈیشنل ججز کی مدت میں توسیع کی سفارش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ عرصہ ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں نیشنل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعہ کے روز ہوا جس میں دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیشن سے پشاور ہائیکورٹ نے جسٹس افسر شاہ‘ جسٹس داؤد خان‘ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر محمود‘ جسٹس شاہد بلال‘ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز کو مستقل جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جیم جوزف‘ جسٹس ظفراللہ خاکوانی‘ جسٹس شمس مرزا‘ جسٹس شہباز علی رضوی‘ جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس فیصل زمان خان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جسٹس شاہ خاور‘ جسٹس شہزادہ مظہر‘ جسٹس سکندر ذوالقرنین اور جسٹس شعیب سعید کے عرصہ ملازمت میں توسیع کی سفارش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوجائیں گے۔