ہانگ کانگ کی عدالت نے دو بچوں کی ماں کو گھر یلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں چھ سال سزائے قید او ر جرمانے کی سزا سنا دی ہے

ہفتہ 28 فروری 2015 09:19

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) ہانگ کانگ میں دو بچوں کی ماں کو گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے پر چھ سال سزائے قید سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ عدالت نے چوالیس سالہ دو بچوں کی ماں لازوؤان تنگ کو اپنی انڈونیشیائی ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں چھ سال سزائے قید اور پندرہ ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے لاؤوان تنگ پر بیس الزامات کی فرد جرم عائد کی ہے تاہم لاؤ نے صرف ایک الزام کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے خلاف سزا سنائے جانے پر سخت دکھ پہنچا ہے ۔ لاؤوان کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ملازمہ پر اتنا تشدد کبھی نہیں کیا جتنی اسے سزا سنائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :