پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مفتی سعید کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر میں نئی اتحادی کابینہ کو حتمی شکل دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 28 فروری 2015 09:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد سعید نے ملاقات کی ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران نریندر مودی اور پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ اور مقبوضہ کشمیر میں اتحادی حکومت کے آئندہ وزیراعلیٰ مفتی سعید نے ریاست میں کابینہ کو حتمی شکل دینے بارے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

مفتی سعید کل اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں اتحادی حکومت کے وزیراعلٰیٰ کا حلف اٹھا رہے ہیں ان کے ہمراہ کابینہ اراکین بھی حلف اٹھائینگے مقبوضہ کشمیر میں تشکیل دی جانیوالی اتحادی حکومت منفرد نوعیت کی ہے کیونکہ حالیہ انتخابات میں پچیس سیٹیں حاصل کرنیوالی بی جے پی بھی اس الائنس کا حصہ ہے مفتی سعدی کا تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیرعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کرنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :