پاکستان لشکر طیبہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے‘ امریکی انٹیلی جنس سربراہ کا دعویٰ،کامیاب فوجی آپریشن کے باوجود ملک کو دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں سے اندرونی سکیورٹی خطرات درپیش ہیں‘ سینٹ کمیٹی کو رپورٹ

ہفتہ 28 فروری 2015 09:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ کی کمیٹی میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں امریکی خفیہ ادارے کے سرربراہ نے کہا کہ بھارت کیساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان ابھی بھی لشکر طیبہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستانی حکومت غالباً تحریک طالبان کے خاتمے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھے گی اور اس کی وجہ پشاور سکول پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جائزے کے مطابق پاکستان نئی افغان حکومت کیساتھ بہترین مستحکم اور مضبوط تعلقات کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے تاہم دیرینہ عدم اعتمادی اور حل طلب تنازعات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے باوجود پاکستان کو دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں سے اندرونی سکیورٹی خطرات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان داعش کا بھی ہدف بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :