ہارس ٹریڈنگ کا نام تو سنا تھا مگر کھوتا ٹریڈنگ پہلی مرتبہ سن رہا ہوں،چوہدری شجاعت،ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کو ختم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہوگا ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنماء سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا نام تو سنا تھا مگر کھوتا ٹریڈنگ پہلی مرتبہ سن رہا ہوں‘ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن ختم ہونی چاہئے مگر حکومت کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے۔ جمعہ کے روز سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا انہیں ہوتا کہ ووٹ پر اپنا نام لکھ کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ووٹ اوپن ہو یا خفیہ طور پر دیا جائے اصل مسئلہ یہ نہیں ہے بلکہ نظام میں تبدیلی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں کو جو اجلاس بلایا اس میں ہمیں دعوت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کو ختم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہوگا اور نظام میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں حکومت گھبرائی ہوئی ہے جوکہ واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :