بھارتی فون پر جنگی جنون سوار ، لائن آف کنٹرول کی پھر خلاف ورزی ، نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 14سالہ بچی زخمی ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی توپیں خاموش

ہفتہ 28 فروری 2015 09:39

کوٹلی آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2015ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی ، نکیال سیکٹر میں فائرنگ سے 14 سالہ بچی زخمی ہوگئی ، پاک فوج کے منہ توڑ جواب نے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سر پرجنگی جنون مسلسل سوار ہے جمعہ کے روز بھارتی افواج کے کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقے دبہی میں ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ بچی زخمی ہوگئیں تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔