معین خان فرسودہ چہرے کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے ، کراچی ائرپورٹ پر اتر ے ، پی سی بی حکام بھی موجود تھے ، میڈیا سے بات کرنے سے گریز ،معین خان کو غلطی کا احساس ہے،قوم سے معافی مانگ چکے،سزا نہیں ہوگی،پی سی بی،میرادامن صاف ہے،غلطی صرف اتنی ہے کہ کھانے کیلئے غلط جگہ کا انتخاب کیا،معین خان،معین خان کی 2مارچ کولاہورطلبی ،چیئرمین پی سی بی تفصیلات معلوم کریں گے

جمعہ 27 فروری 2015 08:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان فرسودہ چہرے کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے ، معین خان کے مستعفی ہونے کا بھی امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معین خان بدھ کو ای کے 608پرواز کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پہنچے ائرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی موجود تھے میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی ائرپورٹ سے روانہ ہوگئے ۔

معین خان چیئرمین پی سی بی کو کسینو جانے کے واقعہ پر وضاحت پیش کرینگے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے چیف سلیکٹر کو کسینوں جانے کے معاملے پر واپس بلالیا تھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کا اعلان کرچکے ہیں،معین خان نے قوم سے معافی مانگ لی مزید کارروائی نہیں ہوگی جبکہ معین خان کا کہنا ہے کہ ان کا دامن صاف ہے،قوم ان کا کیرےئر جانتی ہے،غلطی صرف اتنی ہے کہ کھانے کیلئے غلط جگہ کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کے خلاف مزید کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے،معین خان کو کوئی سزا نہیں دے رہے،وطن واپس بلایا تھا وہ آگئے،پی سی بی کے مطابق معین خان کو اپنی غلطی کا احساس ہے،وہ قوم سے معافی مانگ چکے ہیں،بطور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ معین خان کی آخری اسائمنٹ تھی اور وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ہمراہ بطور آفیشل موجود تھے جبکہ معین خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرادامن صاف ہے،دنیا کو میرے کیرےئر کا پتہ ہے،غلطی صرف اتنی ہے کہ کھانے کے لئے غلط جگہ کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے کہنے پر واپس آیا ہوں،بورڈ کا حکم سر آنکھوں پر،چےئرمین سے بات کرکے ملاقات کا وقت لوں گا ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریارخان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کوپیر2مارچ کولاہورطلب کرلیاہے ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی اورمعین خان کی ملاقات پیرکے روزلاہورمٰں ہوگی ،جس میں معین خان آسٹریلیامیں کیسنوجانے کامعاملے پرتفصیلات بتائیں گے ۔واضح رہے کہ معین خان کیسنوجانے کے تنازعے پرپی سی بی نے انہیں سزانہ دینے اورکوئی بھی کارروائی نہ کرنے کااعلان کردیاہے

متعلقہ عنوان :