فیصل آباد،سلائی کیلئے آنے والی دوشیزہ کو ٹیلر ماسٹرنے ساتھی کے ہمراہ جنسی تشددکا نشانہ بنا ڈالا ، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 27 فروری 2015 08:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)سلائی کیلئے آنے والی دوشیزہ کو ٹیلر ماسٹرنے ساتھی کے ہمراہ جنسی تشددکا نشانہ بنا ڈالا ، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کے علاقہ چک نمبر48کی رہائشی صدف نے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر واتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 14روز قبل شاپنگ کے سلسلے میں میڈیا کام پلازہ آئی اور سوٹ کی سلائی کے لئے جپسی ٹیلر گئی تو وہاں پر موجود ٹیلر رفیق اور اسکے ساتھی نے کچن میں لیجا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس مدعیہ کی درخواست پر ملزموں کے خلاف 376ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :