حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا، ایک گھنٹہ تک وہاں انتظارکیا،لاہورمیں ..
تازہ ترین : 1
حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا، ایک گھنٹہ تک وہاں انتظارکیا،لاہورمیں ..

حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا، ایک گھنٹہ تک وہاں انتظارکیا،لاہورمیں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنزدھماکے کے ملزم کا انکشاف ،حساس اداروں کی سی سی پی اولاہورسمیت افسران کوسیکورٹی بہتر اورذاتی گارڈزکی چھان بین کرنے کی ہدایت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)لاہورمیں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنزدھماکے کے ملزم حبیب اللہ نے انکشاف کیاہے کہ حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا،جس نے ایک گھنٹہ تک وہاں انتظارکیا،حساس اداروں نے سی سی پی اولاہورسمیت افسران کوسیکورٹی بہتربنانے اورذاتی گارڈزکی چھان بین کرنے کی ہدایت کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنزدھماکے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورحساس اداروں کی حراست میں دہشتگردوں کے ساتھی ملزم حبیب اللہ نے اپنے بیان میں کہاکہ خودکش حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا،جس نے پولیس لائنزکے باہرایک گھنٹہ تک انتظارکیا،حساس اداروں نے اس بیان کے بعدسی سی پی اولاہورسمیت تمام پولیس افسران کواپنے گھروں اوردفاترکی سیکورٹی مزیدسخت کرنے اورذاتی گارڈزکی چھان بین کرنے کی ہدایت کی ہے

وقت اشاعت : 27/02/2015 - 08:49:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں