افغانستان ، برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ، 100زخمی

جمعہ 27 فروری 2015 09:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) افغانستان میں برفانی تودے سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو کے قریب پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ پنچشائر میں برفانی تودے سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ایک سو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ برف بہت زیادہ ہونے کے باعث شاہرائیں بند ہیں جس کی وج سے ریسکیو کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ تیس سالوں کے دوران پہلی بار اتنی شدید برفباری دیکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :