امریکی ریاست ہوسٹن میں منشیات لین دین کے دوران فائرنگ‘ 3 افراد ہلاک‘ 2 زخمی

جمعہ 27 فروری 2015 09:05

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء) امریکی ریاست ہوسٹن میں منشیات لین دین کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک‘ 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی ہوسٹن میں دو بیس سالہ اور ایک پچاس سالہ شخص کی لاشیں ملی ہیں جبکہ دو زخمی حالت میں پائے جانے والے افراد کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہمسایوں نے بتایا ہے کہ گھر میں منشیات کی فروخت کا دھندہ ہوتا تھا اور رات کے وقت فائرنگ کی آواز سننے کے بعد انہوں نے چار افراد کو اس گھر سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :