سعودی عرب،منشیات سمگلنگ کے جرم میں اردنی شہری کا سرقلم

جمعہ 27 فروری 2015 09:03

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)سعود عرب میں گزشتہ روز منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایک اردنی کا سرقلم کردیاگیا،اس سال کے پہلے دو مہینوں میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد32ہوگئی۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عمر محمد عبدالمطیع الربی کو بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کرنے کی کوشش کا اعتراف کرنے کے بعد شمال مغربی علاقے جعف میں سزائے موت دی گئی۔

(جاری ہے)

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی اور معاشرتی طور پر نقصان دہ منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔خلیجی ملک کی سخت اسلامی قانون میں منشیات،جنسی تشدد،قتل،ارتداد اور مسلح ڈکیتی تمام جرائم قابل سزائے موت ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ روز اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ اکثر غیر شفاف مقدمات کے بعد سزائے موت دی جاتی ہے۔لندن کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ کچھ مقدمہ لڑنے والے دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں تشدد کے ذریعے غلط اعتراف پر مجبور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :