امریکہ،سرمائی طوفان و شیڈول معاملات کے باعث خاتون کی سزائے موت موخر

جمعہ 27 فروری 2015 09:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)موسم سرما کے طوفان اور متعلقہ شیڈول معاملات کی وجہ سے گزشتہ روز امریکی ریاست جارجیا میں ایک خاتون کی سزائے موت کئی روز کیلئے روک دی گئی ہے،یہ بات حکام نے کہی۔46سالہ کیلی گیسنڈانر کو جنوبی اٹلانٹا کی جیکسن جیل میں مقامی وقت کے مطابق شام 7بجے زہریلا انجکشن دے کر موت کی نیند سلایا جانا تھا جو کہ 70سالہ تاریخ میں جارجیا میں سزائے موت پانی والی پہلی خاتون بننے جارہی ہیں۔

اس کی سزائے موت پر عملدرآمد پیر کو اسی وقت تک مؤخر کردیاگیا ہے۔کیسنڈانر کو 1997ء میں اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی،جن کے درمیان متعدد مرتبہ علیحدگی ہوئی تھی اور حتی کہ دوبارہ شادی سے قبل طلاق ہوچکی تھی۔اس نے قتل کیلئے اپنے آشنا کی مدد لی اور شوہر کے لائف انشورنس کا دعویٰ دائر کیا۔

(جاری ہے)

اس کے آشنا پر فرد جرم عائد کی گئی اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا،اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جیل خانہ جات کی خاتون ترجمان گیونڈولین ہوگان کا کہنا ہے کہ کیسنڈانر کی سزائے موت پر عملدرآمد خراب موسم اور متعلقہ شیڈول معاملات کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے۔بدھ کے روز اٹلانٹا کے علاقوں سمیت شمالی جارجیا میں شدید سرمائی طوفان ٹکرانے کی پیشنگوئی تھی۔گورنر نیتھن ڈیل نے ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے اور سکول اور سرکاری دفاتر بند کردئیے گئے۔جارجیا کے معافی اور پے رول سے متعلق بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے کیسنڈانر کی طرف سے رحم کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :