سنگاپور کے بانی وزیراعظم آئی سی یو میں داخل

جمعہ 27 فروری 2015 08:55

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)سنگاپور کے بانی وزیراعظم لی کوان ژو کو ایک سرکاری ہسپتال میں اینٹی بائیٹکس پر رکھا گیا ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں،یہ بات وزیراعظم کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان میں بتائی ہے۔یہ اطلاع اس وقت آئی ہے جب حکومت کو بدھ کو دیر گئے وسیع پیمانے پر ان افواہوں کو ختم کرنا پڑا کہ91سالہ بانی وزیراعظم انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی بیان میں کہا گیا کہ وہ بدستور بے ہوش ہیں اور وہ میکینیکل وینٹی لیشن پر ہیں۔ان کے ڈاکٹروں نے ان کی حالت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔1959ء کے بعد سے سنگاپور پر حکمرانی کرنے والی پیپلزایکشن پارٹی کے معاون بانی لی کو شدید نمونیا کے بعد 5فروری کو سنگاپور جنرل ہسپتال میں داخل کیا گیا۔برطانوی تربیتی یافتہ وکیل موجودہ وزیراعظم لی ہسائن لونگ کے والد کے سر اس بات کا سہرہ جاتا ہے کہ انہوں نے محض تین دہائیوں میں سنگاپور کو اقتصادی بدحالی سے امیر معیشت میں تبدیل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :