نبیل گبول سے رابطے ہوتے رہے ہیں‘ جہانگیر ترین ، اسحق ڈار سے ملاقات میں سینٹ الیکشن میں ووٹنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں‘ رہنما پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 27 فروری 2015 09:26

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نبیل گبول سے ان کے بہت پہلے سے ذاتی حیثیت میں رابطے ہوتے رہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے نبیل گبول سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نبیل گبول نے تین روز قبل ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اسمبلی کے رکن بنے تھے جبکہ اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی کے رہنما تھے جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں کہ ووٹ میں خفیہ رائے دہی ہی ہو البتہ ووٹ پر اسمبلی کے رکن کا نام تحریر ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں حکومتی تجویز پر مشاورت ہوگی، دیکھیں گے اسحاق ڈار کیا تجویز دیتے ہیں، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومتی اے پی سی میں جانے سے متعلق اسحاق ڈار سے بات چیت ہوگی،ملاقات کے بعد پارٹی قیادت کو اسحاق ڈار کی تجویز سے آگاہ کروں گا۔