الیکشن کمیشن کا الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ،الیکشن ٹریبونلز کو 2 بار پہلے بھی توسیع دی گئی جس کی مدت کل تک ختم ہو جائے گی،2 بار توسیع کے باوجود الیکشن ٹریبونلز اپیلیں نمٹانے میں ناکام رہا

جمعہ 27 فروری 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2 ماہ کی مزید توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلز کو دو بار پہلے بھی توسیع دی لیکن الیکشن ٹریبونلز عام انتخابات سے متعلق اپیلیں نمٹانے میں ناکام رہا تاہم الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلز کو مزید 2ماہ توسیع دینے کافیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز 2 ماہ کے اندر عام انتخابات سے متعلق امید واروں کی شکایت کنندہ اپیلوں کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور ان پر جلد از جلد فیصلے کئے جائیں۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز کو2 بار پہلے بھی توسیع دی گئی جس کی مدت کل(ہفتہ ) کو ختم ہو رہی ہے